• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن سرکاری امور 36 ویں روز بھی بند

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن انتہائی شکل اختیار کرگیا، اربوں ڈالر کے نقصانات کے سائے میں سرکاری امور 36 ویں روز بھی بند رہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرگیا، شٹ ڈاؤن سے لاکھوں امریکی پریشان ہیں اور ان کے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہورہے ہیں، فوڈ اسسٹنس سمیت فلاحی پروگرامز کے فنڈز بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔پروازوں میں تاخیر اور ایئرپورٹس پرعملہ بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہے، کانگریس کی جانب سے فنڈنگ کی منظوری نہ ملنے پر وفاقی ادارے مفلوج ہوگئے ہیں۔خبرایجنسی کا کہنا ہے شٹ ڈاؤن کے باعث کہ ویلفیئر پروگرامزم معطل ہونے سے عوامی مشکلات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید