• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول آرٹ ورکشاپ، بین الاقوامی آرٹسٹوں کی شرکت

کراچی(ذیشان صدیقی/ اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام 39روزہ ورلڈکلچرل فیسٹیول2025کے چھٹے روزIN AWE NATURE, RETHINK, REUSE, REDUCE,RECYCLEکے عنوان سے آرٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بین الاقوامی آرٹسٹوں نے شرکت کی جبکہ سوئیڈن کی میوریل مصورہ ڈولی فاریسٹ نے طلبہ کو مصوری کی تکنیک سے آگہی دی۔ ورکشاپ میں صدرآرٹس کونسل کراچی محمداحمدشاہ فائن آرٹ کمیٹی کے چیئرمین فرخ تنویرشہاب ، شاہدرسام، نذرالاسلام سمیت فائن آرٹ سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔تربیتی ورکشاپ میں شریک طلبہ نے رنگوں، روشنیوںاور تخلیقی اظہار کے مختلف طریقوں سے تربیت فراہم کی، سوئیڈن آرٹسٹ ڈولی فاریسٹ نے تربیتی ورکشاپ میں بتایاکہ کس طرح رنگوں کو برش کے ذریعہ کینوس پر منتقل کیا جاتا ہے۔ آرٹ صرف ایک اظہار نہیں بلکہ ذہنی سکون اور مثبت سوچ کوفروغ دینے کا بھی ذریعہ ہے آرٹ کے ذریعہ ہم اپنی اندرونی سوچ کو تخلیقی اندازپیش کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید