اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)شوگر کرشنگ سیزن کا آغاز 15نومبر سے ہوگا، شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت گزشتہ روز ہوا اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت چوہدری ذکا اشرف نے کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ "یہ فیصلہ تمام صوبوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔