اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی نے کہا ہے کہ27 ویں ترمیم آئین کی روح کے خلاف، وفاق کو بھی خطرہ، ہے ترمیم ایوان پر حملہ ہے ، قوم پہلے ہی تقسیم ہو چکی ، دہشتگردی عروج پر ہے ، ملککی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی ساتواں این ایف سی ایوارڈ چل رہا ہے، 2010میں صوبوں کو یقین دہا نی کرائی گئی تھی کہ نئے ایوارڈ میں گزشتہ ایوارڈ دیئے گئے صوبوں کے شیئر کو کم نہیں کیاجائے گا، حکومت اس ایوارڈ کو واپس لے رہی ہے تو اس سے وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ، آئین میں ترمیم ایوان کا حق ہے ۔