اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے مینول ٹیکس فائلرز کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے کےلیےآن لائن ریٹرن فائلنگ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اس لیے مینوئیل ٹیکس فائلنگ کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہےاور اس کےلیے رواں برس مینوئل ریٹرن فائل کرنے کا عمل روک دیاگیا تھا۔