اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیاگیا ہے، نئی شرح منافع کے مطابق ریگولرا نکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع10.68فیصد سے بڑھا کر 10.92فیصد سالانہ کر دی گئی ہے، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40فیصد سے بڑھا کر 10.60فیصد سالانہ کر دی گئی ہے بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر کی شرح منافع میں کمی ، 12.96فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کر دی گئی ہے، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروااسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94فیصد سے بڑھا کر 10.30فیصد سالانہ تین سال کےلیے اور پانچ سال کےلیے 10.56فیصد کر دی گئی ہے، سیونگز کاؤنٹ پر شرح منافع کو 9.50فیصد برقراررکھا گیا ہے اور کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا ، نئی شرح منافع کا اطلاق 4نومبر سے کر دیاگیا ہے۔