اسلام آباد(نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وفدمذاکرات کے لئے جا چکا ہے ، افغان طالبان کیساتھ آج پھر مذاکرات ہونگے۔