کراچی (نیوز ڈیسک)فلم ساز میرا نائر کابیٹے کی جیت پر فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ظہران، یو بیوٹی!"بھارتی نژاد فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ظہران ممدانی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے پہلے مسلم اور کم عمر ترین میئر کا انتخاب جیت لیا۔ 34سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا کو شکست دی، اور 10لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے جو مجموعی طور پر 50فیصد بنتے ہیں۔