• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممدانی پر اسرائیلی وزیر کا حماس نوازی کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی)نیو یارک کے پہلے مسلم میئر زوہران ممدانی پر اسرائیلی وزیر کا حماس نوازی کا الزام،ممدانی کی جیت کے بعد نیو یارک کے یہودیوں کو اسرائیل منتقل ہوجانا چاہئے، امیخائی چکلی ،اسرائیل کےوزیر برائے تارکین وطن نے نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دیتے ہوئے شہر کے یہودیوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی جیت کے بعد اسرائیل منتقل ہو جائیں، سوشل میڈیا بیان میں امیخائی چکلی نے کہا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا ، اب اس کی چابیاں حماس کے ایک حامی کے حوالے کر دی گئی ہیں ، ممدانی کے خیالات نائن الیون میں تین ہزار شہریوں کو ہلاک کرنے والے جہادی انتہا پسندوں سے مختلف نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید