• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی 28 سالہ شامی نژاد فنکارہ ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) نیویارک شہر کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی راما دواجی بھی اب سپاٹ لائٹ میں ہیں۔28 سالہ شامی نژاد امریکی راما دواجی ایک فنکار اور اینیمیٹر ہیں۔ وہ اپنے کام کے ذریعے اکثر مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔رواں سال مئی کے مہینے میں ممدانی نے ایک پوسٹ میں لکھا، ’راما صرف میری بیوی نہیں؛ وہ ایک بہترین فنکار بھی ہیں جنھیں اپنے بل پر پہچانے جانے کا حق ہے۔ انہوں نے اس ہی پوسٹ میں اعلان کیا کہ تین ماہ قبل ان کی راما سے شادی ہوئی ہے۔ممدانی اور راما کی ملاقات ڈیٹنگ ایپ ہنج پر ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید