کراچی (نیوز ڈیسک) ظہران ممدانی کی جیت پر یورپ کی بائیں بازو جماعتوں میں خوشی کی لہر، رہنماؤں کا کہنا تھا میڈیا، سرمایہ دارانہ اور سیاسی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود ممدانی نے عوامی طاقت سے سب کچھ بدل دیا، یورپی سوشلسٹوں نے ظہران کی مہم کو ’’عوامی تحریک‘‘ قرار دیا، مہم سے سیکھنے کیلئے نیویارک کا دورہ کیا۔ امریکا کے سب سے بڑے شہر نیو یارک میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر یورپ کی بائیں بازو کی جماعتوں میں جشن کا سماں ہے۔