کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ای چالان کا نظام شروع کیا ہے، جسے عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے کراچی کی دو بڑی کاروباری شخصیات نے بھی اس نظام کی تعریف کی ہے ۔سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کسانوں کی بھرپور معاونت کا فیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت کسانوں کی مدد کے لئے براہِ راست نقد امداد کا پروگرام شروع کر رہی ہے، جس کے تحت ڈی اے پی کھاد کی خریداری کے لئے فی ایکڑ 14 ہزار روپے کی پہلی قسط دی جائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی بوائی کے دو سے تین ہفتے بعد تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔