لاہور (آصف محمود بٹ)مختلف مذاہب کے اسکالرز نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ ہم آہنگی کے لئے صرف خطبے نہیں، عمل درکار ہے۔پاکستان سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) کی انٹرفیتھ ہارمنی سوسائٹی کے زیرِاہتمام بدھ کے روز منعقدہ پینل ڈسکشن میں چار بڑے مذاہب کے اسکالرز نے اس امر پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو رسمی بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے روزمرہ رویّوں میں رحم، انصاف اور انکسار کے ذریعے جیا جائے۔ “Promoting Interfaith Harmony: Role of Different Religions” کے عنوان سے ہونے والی نشست بابا گورو نانک دیو جی کی 556ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی\