• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو فنڈز جمع کرکے خرچ کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے، اشتر اوصاف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نےکہا ہے کہ صوبوں کو اپنے فنڈز اکٹھے کر کے اپنے اوپر خرچ کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے، تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ایکٹ آف دی پارلیمنٹ سے کام چلانا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر پارلیمان میں کم از کم ایک ماہ بحث ہونی چاہئے اور وہ لائیو بھی دکھائی جانی چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید