کراچی ( محمد منصف / اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شاہانہ پروٹوکول میں سفر کرنے والوں کا عوام پر بھاری جرمانے ظلم ہے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، حقوق کا تحفظ کریں گے، منعم ظفر خان نے بھاری بھر کم ای چالان پر مفاد عامہ کے پیش نظر عدالت میں درخواست دائر کردی ، اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، حقوق کا تحفظ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کو نظر انداز کر کے شاہانہ پروٹوکول میں سفر کرنے والے حکمران عوام پر بھاری جرمانے کیسے لگا سکتے ہیں ، اشرافیہ کے لئے کوئی قانون نہیں اور سفری سہولیات کے بغیر مہذب شہریوں پر ان کی حیثیت سے بڑھ کر جرمانے لگانا درحقیقت ظالم حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔