کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“ کی ہر قسط میں نیا انکشاف ناظرین کو نئی حیرت میں ڈال رہا ہے۔ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ اس چونکا دینے والی کہانی نے معاشرتی حقیقتوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ناظرین کے دل و دماغ کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ جمعرات کو نشر ہونے والی نئی قسط میں عدالت کے اندر ہونے والی پیش رفت سب کو چونکا دے گی کیونکہ بینش کے ٹھوس دلائل نے سحر کے مقدمے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔کیا عدالت میں سحر کو انصاف ملے گا یابینش کی آواز سماج کی خاموشی کو توڑ دے گی؟۔ ڈرامے کی کہانی میں دکھائی جانے والی یہی کشمکش ”کیس نمبر 9“ کو عام کہانیوں سے الگ اور زیادہ اثرانگیز بنا رہی ہے۔ ناظرین ”کیس نمبر9“ کی سنسنی سے بھر پور قسط جمعرات کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں گے۔