پشاور (لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر عہدیداروں اورتا جرو ں و کا ر خا نہ داروں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)سے صنعتی اور کمرشل فیڈرز کو گھریلو/دیہی علاقوں سے الگ کرنے، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خا تمہ اور بجلی کی ترسیل اور انفراسٹرکچر کے نظام کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کا مطا لبہ کیا ہے، گذ شتہ رو ز پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے چیف ا یگز یکٹو محمد زبیر خا ن نے سر حد چیمبر کا دور ہ کیا اورتا جر و ں و صنعت کاروں سے ملا قا ت کی۔ اجلا س کی صدارت سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے سینئر نائب صدر محمد ندیم نے کی۔ اجلاس میں پر مٹ کے اجر ا ء کے بغیر بجلی کی ضرورت سے زیادہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ، کم وولٹیج،کم دن کے نوٹس پرکنکشن منقطع کر نے، بجلی کا فرسودہ، انفراسٹرکچر سسٹم، پاور، ٹرانسفارمرز کے بار بار دھماکے کے واقعات، اوور لوڈ اور دیگر امور پر تفصیلی سے زیر بحث لا ئے گئے اور انکے مو ثر و دیر پا حل کے متعد د تجا و یز پیش کیں۔ سر حد چیمبر کے عہدیداران اور سینئر ممبران نے کہا کہ نیپرا کے قوانین کے مطا بق، بجلی کے پہلے بل کی عد م ادائیگی کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے کی اجا ز ت نہیں دیتا ہے لیکن اسکے با و جو د پیسکو مذکورہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔