پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس سیدارشدعلی اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ امجد علی کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فیکشن (پی این ائی ایل) میں ڈالنے اور اسے ائیرپورٹ پر روکنے کے خلاف دائر رٹ پر وفاقی حکومت سے 7 نومبر تک جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔ رٹ پٹیشن کی سماعت شروع ہوئی تو صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے وکیل بشیرخان وزیر عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ہے اور سوات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے وہ ہاؤسنگ کی صوبائی وزیرکی حیثیت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے آلات کی خریداری کے لئے یونان جانا چا ہ رہے تھے تاہم انہیں ائیرپورٹ پر روکا گیا کیونکہ اس کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی ہاٗسنگ پہلے ہی سے یونان میں موجود ہیں اور سارے امور اس کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں کیونکہ یہ جب جائیں گے تو وہاں پر خریداری کا عمل مکمل ہوگا انہوں نے عدالت کوبتایا کہ عدالت درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل سے ہٹانے کے احکامات جاری کریں ۔عدالت نے قرار دیا کہ ضروری ہے کہ پہلے وفاق سے جواب طلب کیا جائے اس موقع پر عدالت نے وہاں پر موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ اس کیس میں نوٹس لیں اور جواب جمع کریں۔مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔