پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری 37ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پشاور کے شاہ خان ، آزاد جموں وکشمیر کے آکاش، ہزارہ کے عامر گوگا اور یاسر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکیا۔ پہلے سیمی فائنل میں عامر گوگا اور یاسر شہزاد جبکہ دوسرے سیمی فائنل پشاور کے شاہ خان اور آزاد کشمیر کے آکاش رفیق کے مابین مقابلہ ہو گا۔