• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المال کا فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو ویٹروس سکریننگ مشین کا عطیہ

پشاور (جنگ نیوز)پاکستان بیت المال کی جانب سے تھیلی سیمیا فائٹرز کی مشکلات میں کمی اور بیماریوں کی تشخیص کے لئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو ویٹروس سکریننگ مشین عطیہ کی گئی، سکریننگ مشین پاکستان بیت المال کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نےچیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم کے حوالے کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ نے سماجی شعبے میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا، چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے اپنے خطاب میں ایم ڈی بیت المال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تھیلی سیمیا میجر کے مریضوں کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بیت المال کی طرف سے عطیہ کی گئی سکریننگ مشین سے صوبے کے زیادہ سے زیادہ مستحق اور غریب افراد مستفید ہوں سکیں گے۔
پشاور سے مزید