• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، مرزا عبدالرحمان

پشاور(جنگ نیوز)سابق نائب صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تجاویزات کے خلاف کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکاوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کے باوجود سی ڈی اے نے تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے مارکیٹوں کچھ بہتری ہے لیکن اصل قبضہ مافیا نے مختلف علاقوں میں نہایت قیمتی جگہوں پر ،بر لب سڑک مین جگہوں پر پختہ دوکانیں بنا رکھی ہیں جن سے سی ڈی اے کے این ڈی ایم اے اور تجاوزات عملہ کی مل بھگت سے بھتہ خوری کا نظام چل رہا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر تجاوزات کو شکایت کرو تو فون نہیں اٹینڈ کرتے اور اٹینڈ کرنےپر کہتے ہیں یہ ہمارا علاقہ نہیں ہے سب سے بڑی رکاوٹ تجاوزات میں افسر شاہی ہے ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے ایسے ملازمین جو تجاوزات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔
پشاور سے مزید