پشاور (لیڈی رپورٹر )2022سے التوا کا شکار پیرا میڈیکل سٹاف کی سینیارٹی لسٹیں جلد از جلد جاری کی جائیں اور اؤٹ سورسنگ کے نام پر سرکاری ہسپتالوں کی ٹھیکے داروں کو بندر بانڈ بند کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پراونشل پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے سینئر وائس پریزیڈنٹ تاج محمد اور جنرل سیکرٹری شمس التاج نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے رمضان المبارک 2025 میں ہم نے پرامن احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں میں سیکرٹری ہیلتھ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہا نی کرائی اور گریڈ 16سے 17تک کے سینئر پیرامیڈکس کی پروموشن دینے کے لیے مارچ میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی لیکن تاحال اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن روکنے کیلئے کئی افراد روڑے اٹکا رہے ہیں۔ لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے سطح پر گریڈ 12سے 14اور گریڈ 14 سے 16میں پروموشن کے لیے سال گزرنے کے باوجود تاحال سنڈیارٹی لسٹیں جاری نہیں کی گئی حالانکہ قانون کے مطابق ہر سال ماہ جنوری میں پرووشنل سینیارکی لسٹیں جاری کی جاتی ہیں اور31 مارچ تک فائنل لسٹیں شائع کر کے پروموشن کے لیے ڈی پی سی منعقد کرنا ڈائریکٹریٹ کی ذمہ داری ہے لیکن ڈائریکٹریٹ کی سطح پر بعض افسران عرصہ دراز سے کرسیوں پر بڑا جمان ہیں اور محکمہ صحت کے سب سے بڑے کیڈر پیرامیڈکس کے مسائل ان کی ترجیح میں شامل نہیں انہوں نے کہا کہ میڈیکل فیکلٹی جو کہ پیرامیڈکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے لیے ایگزامینیشن کی باڈی ہے اس میں غیر متعلقہ کیڈٹس کے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ادارہ کرپشن کا اڈہ بن گیا ہے۔