پشاور(جنگ نیوز)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(PACRA)نے معروف ایسٹ مینجمٹ کمپنی جی ایس انویسٹمنٹ(JS-Investments)کی ریٹنگ بڑھاکرAM1(Stable) کردی ہے جو پاکستان میں کسی بھی اثاثہ جاتی کمپنی کیلئے سب سے بلند ریٹنگ ہے۔یہ رنٹنگ جے ایس انویسٹمنٹ کی گورننس او آپریشنل معیار میں مسلسل بہتری، تحقیق پر مبنی سرمایہ کاری کے عمل، مضبوط رسک ایڈ جسٹڈ کاکردگی، ڈیجیٹل چینلزاور پینشن سلوشنز کے ذریعے بڑھتی ہوئی ریٹیل شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ستمبر2025 کے اختتام تک، جے ایس انویسٹمنٹ کے زیرِانتظام اثاثوں (AUM)میں سال بہ سال بنیاد پر تقریبا 50فیصد اضافہ ہوا اور کمپنی کا مارکیٹ شیئر تقریبا 3.72فیصد تک پہنچ گیا۔ ایڈوائزری اور ایس ایم اے مینڈیٹس نے کمپنی کے معیار کو مزید وسعت دی جبکہ کمپنی کی آمدنی میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صوبائی پنشن فنڈ زسے آنے والی مسلسل سرمایہ کاری، ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے فروغ اور بڑھتے ہوئے ویلتھ سینٹرز کے باعث سرمایہ کاری کے ارتکاز کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو ادارے کے مستحکم سرمایہ کاری نیٹ ورک کی عکاسی کرتی ہے۔ اس موقع پر جے ایس انویسٹمنٹ کی سی ای او عفت منکانی نے کہا کہ AM1"ریٹنگ ہماری گورننس، تحقیقی صلاحیت اور کلائنٹ سینٹرک اپروچ کی عکاسی کرتی ہے۔جے ایس انویسٹمنٹ میں ہم ڈیجیٹل ایکسیس، پنشن اسکیمز،ایکس چینج ٹریڈڈ فنڈز ETFʼsاور آوٗٹ کم بیسڈ مصنوعات میں وسعت لاتے رہیں گے تاکہ سرمایہ کار ہر معاشی دور میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کرسکیں۔