پشاور ( لیڈی رپورٹر )پینشنرز ایکشن کمیٹی،نیشنل بینک آف پاکستان خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں پینشنرز نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پینشنرز کے جائز حقوق کی جلد ازجلد ادائیگی کی جائیں، جس میں سالانہ بجٹ انکریز اور میڈیکل شامل ہیں۔ پینشرز اور ان کی بیواؤں کی جانب سے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بنک انتظامیہ نے ان کے اکاؤنٹ بند کر دیئے جاتے ہیں۔ اور ان کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کا سبب بن رہے ہیں۔ عدالت عظمٰی سے بھی ہماری درخواست ہے کہ وہ ہمارے کیس کے بقیہ رہ جانیوالے واجبات کی جلد ادائیگی کیلئے بنک انتظامیہ کو حکم دیں ، ہمارے میڈیکل بلز مہینوں اور بعض اوقات سال بھر پیمنٹ کیلئے انتظار میں ہوتے ہیں۔