پشاور (لیڈی رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ نے کراچی لاہور،فیصل آباد،اسلام آباداور پشاور میں غزہ اور فلسطین کی باہمت اورپرعزم خواتین اور بچوں کے ساتھ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں تعاون کے لئے"غزہ پیکنگ ڈرائیو"کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 12ہزارسے زائد ہائی جین کٹس تیار کئے جائیں گے جس کےلئے رنگ روڈ پشاور میں 2000 ہائی جین کٹس کی پیکنگ کی گئی جس میں پشاور کی خواتین تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طالبات،ٹیچنگ سٹاف،بچیوں اور خواتین نے اہلیان پشاور کی جانب سے غزہ کی باہمت ماوں اور بچوں کے لئے فراہم کردہ 14امدادی اشیاءکی پیکنگ کی۔