• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا ہسپتالوں کی بہتری اور بیماریوں کی روک تھام میں نمایاں کردار، میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور(رپورٹ :عیشہ آصف)انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) نے ملک بھر کے ہسپتالوں کی بہتری اور بیماریوں کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آئی پی ایچ کی نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس کے جاری پروگراموں اور تعاون سے ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے اور وبائی امراض کے کنٹرول میں مدد ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان "انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا ہسپتالوں کی بہتری اور بیماریوں کی تدراک میں کردار"میں کیا۔جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل (ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ)نے کی۔ مہمانان خصوصی میں رشدہ لودھی (پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت) اورعزیز احمد اعوان(چیف آرگنائزر ومیڈیا کوآرڈینیٹر PESS) تھے۔ مہمانان گرامی میں ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر صائمہ ایوب،ڈاکٹر تنویر بھروانہ،ڈاکٹر فرح علوی،ڈاکٹر کامران،ڈاکٹر عزیز مختار،ڈاکٹر سیدہ فاطمہ شامل تھے۔جبکہ میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی نے سر انجام دیے۔ رشدہ لودھی نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ وبائی صورتحال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ ماحولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔ اگر سرکاری ہسپتالوں کو مؤثر انداز میں چلانا ہے تو اسٹاف کو بہتر تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل نے کہا کہ آئی پی ایچ نے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرامز، آڈٹ، اور موناٹرنگ کا نظام متعارف کرایا ہے۔ اس سے نہ صرف مریضوں کی صحت کی بہتری میں مدد ملی ہے بلکہ ہسپتال کے اداروں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انسٹیٹیوٹ نے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی ہے، جس میں ویکسینیشن کیمپ، آگاہی مہمات، اور بیماریوں کے کنٹرول کے پروگرام شامل ہیں۔ ان اقدامات سے ملک میں انفلوئنزا، ڈینگی، اور دیگر وبائی بیماریوں کے خطرات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید