• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیابی سے اختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس2025 کامیابی کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ 3 تا 6نومبر 25تک منعقد ہونے والا یہ دوسرا ایڈیشن، پاکستان کے بحری شعبے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوا جو اسٹریٹجک مکالمے، علمی گفتگو اور تجارتی تعاون کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے وزارت بحری امور کے وژن اور عزم کا مظہر ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپیئر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی میری ٹائم سنچری (2047–2147) کے طویل مدتی وژن میں پانچ ستون ہیں جن میں تین نئے ڈیپ سی پورٹس کی تعمیر، قومی شپنگ فلیٹ کی توسیع، آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے لیس میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکسز، سو فیصد گرین ڈیجیٹل پورٹس اور علاقائی میری ٹائم تعاون کی قیادت شامل ہیں۔ اس سے قبل کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شریک وفود، ماہرینِ بحری امور، محققین اور نمائش میں شریک اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بھرپور شرکت کو سراہا۔

ملک بھر سے سے مزید