• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی پل کی تعمیر، عملے کی سیکیورٹی کیلئے ایس ایس یو کے 100 کمانڈوز تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع کشمور میں کندھ کوٹ ۔گھوٹکی پل کی تعمیر کے دوران عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ پولیس اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ( ایس ایس یو) کے 100 کمانڈوز تعینات کردئے گئے ہیں ،سینٹرل پولیس آفس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتا یا گیا ہے کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی زیرِ نگرانی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے 100 کمانڈوز ضلع کشمور میں کندھ کوٹ-گھوٹکی پُل کی تعمیر کے دوران انتہائی حساس مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔یہ پل اپنی جغرافیائی اور سیکیورٹی اہمیت کے باعث نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید