کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ حب ریور روڈ شارجہ مارکیٹ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کیا۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق بھائیوں کی شناخت 17سالہ علی شاہ اور 15سالہ دانیال ولد جاوید کے نام سے ہوئی، اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔