کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے وہ جمعے کو دبئی روانہ ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ اجلاس میں بھارتی بورڈ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ اٹھائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جمعے کودبئی روانہ ہوں گے، زرائع محسن نقوی ائی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے، چار روزہ آئی سی سی اجلاس کا آج آخری روز شیڈول ہے، ۔محسن نقوی سائڈ لائن کی میٹنگز پر دیگر کرکٹ بورڈز کے نمایندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔