• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، محکمہ کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کا موقف درست قرار

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کے موقف کو درست قرار دے دیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ امپورٹ شدہ اسٹیل رولرز میوٹیلیشن یا سکریپ کے زمرے میں نہیں آتے، اس لیے کسٹمز کی جانب سے اجازت دینے سے انکار قانون کے مطابق تھا۔یہ فیصلہ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کلکٹر آف کسٹمز کراچی کی دائر کردہ درخواست پر سنایا جو میسرز ایم ایم سٹیل سیالکوٹ کے خلاف تھی۔عدالت کے مطابق ایم ایم سٹیل نے جون 2022 میں آئرن و سٹیل سکریپ کے طور پر مشین رولرز درآمد کیے اور بعد ازاں ان کی میوٹیلیشن کی درخواست دی۔

ملک بھر سے سے مزید