• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایل این جی کا آڈٹ کیا جائے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا آر ایل این جی کے آڈٹ کا مطالبہ؛ SNGPL پر زیادہ وصولیوں کا الزام، صنعتی صارفین کو 800ملین ڈالرز کی رقم واپسی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے آرایل این جی کے 2015سے 2022 تک کے عمل کی آزاد اور مقررہ مدت میں تکمیل پذیر آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ صنعتی صارفین سے بھاری اضافی وصولیاں کی گئی ہیں اور کہا ہے کہ واپسی (ریفنڈز) کی رقم 800ملین امریکی ڈالر (یعنی 250 ارب روپے سے زائد) تک ہو سکتی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لاہور میں جمعرات کے روز آر ایل این جی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ایک عوامی سماعت منعقد کی، جبکہ مارچ 2025 کے نوٹیفکیشنز اب بھی نافذ العمل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید