• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو میں آٹزم بحالی مرکز اور پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو نے گزشتہ روز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) میں آٹزم بحالی مرکز اور بچوں کے دانتوں کے علاج کے خصوصی یونٹ (پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ) کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب صوبے میں بچوں کی خصوصی طبی نگہداشت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔افتتاحی تقریب کے بعد جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) اور آٹزم کے ادارے سی-آرٹس کے درمیان آٹزم بحالی مرکز کے قیام اور عملی آغاز کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا "آٹزم بحالی مرکز کا قیام اور بچوں کے دانتوں کے علاج کی سہولیات میں توسیع ہمارے نظامِ صحت میں ایک اہم خلا کو پُر کرے گی

ملک بھر سے سے مزید