• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلاب کا اشارہ، ممدانی نے عوامی طاقت سے سب کچھ بدل دیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ممدانی نے عوامی طاقت سے سب کچھ بدل دیا، یہ امریکا میں نئے انقلاب کا اشارہ ہے، اب امریکی پالیسی سازوں کو اپنی قوم کی بدلتی ہوئی سوچ کا احساس کرلینا چاہئے جو دنیا بھر میں امن چاہتےہیں۔نیو یارک کے میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی عوام نے فلسطین کےحوالے سے امریکا اور اسرائیل کی پالیسی کو مسترد کردیا،غزہ میں اسرائیلی مظالم نے پوری دنیا ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا، میئر کے انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس انداز میں نومنتخب میئر کی مخالفت کی اس نے ثابت کردیا ہے کہ امریکی صدر اسلامی فوبیا کا شکار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید