• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی، رینجرز اور پولیس کا آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک‘ کئی زخمی

ڈہرکی /خانپومہر (نامہ نگاران ) رونتی کچے میں شر گینگ کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری 12ڈاکو ہلاک متعدد زخمی پولیس نے ڈاکوؤں کے ایک درجن سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ڈی آئی جی سکھر کی سربراہی میں ایس ایس پی گھوٹکی، ایس ایس پی گھوٹکی اور رونتی، اوباڑو، میرپورماتھیلو گھوٹکی سمیت ضلع کی مختلف تھانوں کے 150سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا ایک درجن پولیس موبائلز، چین اے پی سی سمیت بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ایک ڈاکو شاہو کوش کے سر قیمت پنجاب پولیس نے 50لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبد اللہ چاچڑ تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے علاقے رونتی کچے میں شر گینگ کے خلاف ڈی آئی جی سکھر فیصل عبد اللہ چاچڑ کی سربراہی میں پولیس اور رینجر زکا مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا پولیس آپریشن میں ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران، ایس ایس پی سکھر ، ڈی ایس پی رونتی زاہد میرانی، ڈی ایس پی اوباڑو عبد القادر سومروسمیت ضلع بھر کے 150سے اہلکاروں اور بکتر بند گاڑیوں موبائلز چین اے پی سی نے حصہ لیا ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
اہم خبریں سے مزید