• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی (نیوزڈیسک) بالی وڈ اسٹارکترینہ کیف اوروکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش، ہمارا خوشیوں کا خزانہ آگیا ہے، جوڑی نے خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بالی وڈ کے معروف اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف والدین بن گئے ہیں۔ دونوں کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکار جوڑے نے جمعہ، 7 نومبر 2025 کو سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ان کے بیان میں کہا گیا: ’’ہمارا خوشیوں کا خزانہ آگیا ہے۔ بے حد شکر گزاری کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید