رام اللہ(اے ایف پی) فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا ہےکہ اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں جدیرہ میں دو 16 سالہ نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں نے فورسز پر آتش گیر مواد پھینکا تھا ۔ رام اللہ میں واقع فلسطینی وزارت نے ایک بیان میں محمد عبداللہ محمد عتیم اور محمد رشاد فضل قاسم، دونوں کی عمریں 16 سال، کی شہادت کا اعلان کیا، جن کے بارے میں اس نے کہا کہ انہیں اسرائیلی افواج نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔