لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کر دیا، عدالت نے تمام محکموں کو چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی معاونت کے احکامات جاری کر دیئے، عدالت نےسموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ لاہور سے کراچی اور اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کا دھواں لاہور کی فضا کو آلودہ کرتا ہے، جی ٹی روڈ کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے،عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ ماحولیات کا فوکس صرف لاہور پر نہیں ہونا چاہیے، افسران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی تعینات کئے جائیں، ان کا ڈیوٹی روسٹر عدالت کے ساتھ شیئر کیا جائے، اگلے دو ہفتوں میں لاہور میں کوئی دھواں چھوڑتی گاڑی نظر نہ آئے ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔