• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر کی کراچی کے کاروباری افراد کو مفت زمین، توانائی میں مراعات کی پیشکش

کراچی ( پی پی آئی) الجزائر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کراچی کی کاروباری برادری کو ایک پرکشش سرمایہ کاری پیکیج پیش کیا ہے، جس میں مفت زمین، بجلی ، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ علامتی توانائی کی قیمتیں بھی شامل ہیں۔ یہ دعوت نامہ عوامی جمہوریہ الجزائر کے سفیر براہیم رومانی نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (SAI) کے حالیہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران باضابطہ طور پر پیش کیا۔ اپنے ملک کو افریقہ کا گیٹ وے قرار دیتے ہوئے الجزائر کے سفیر نے ایک طویل مدتی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات بتائیں جس میں نئے سرمایہ کاروں کے لیے تیز رفتار کارروائی اور فوری ویزا کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید