کراچی(جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل کے تھیٹر راؤنڈ کے مقابلے اس ہفتے مزید سنسنیخیز مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، تمام گلوکار اپنی آواز اور انداز کے جادو سے ججز کو متاثر کرنے کی بھر پور کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان آئیڈل کی نئی قسط میں یقینا میوزک کے دیوانوں کو حیران کردینے والی پرفارمنس،، انوکھے انداز اور جذبات دیکھنے کو ملیں گے۔ دوسری طرف راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش بطور جج گلوکاروں کو پہلے سے بھی زیادہ باریک بینی سے پرکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو دُنیا کے سامنے لایا جاسکے۔ کچھ گلوکاروں کیلئے یہ ہفتہ اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی سیڑھی بنے گا تو کچھ اس بار بھی میوزک کے سب سے بڑے اسٹیج کو الوداع کہہ دیں گے۔، نئے خواب، نئی آواز نئے جذبے کے ساتھ پاکستان آئیڈل کی نئی قسط ناظرین ہفتے اور اتوار کی شب 8بجے جیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔