• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز سے محتاط رہا جائے

ابوظہبی (اے پی پی)یو اے ای سائبر سکیورٹی کونسل نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی جانے والی ڈیپ فیک ویڈیوز اور آڈیو کلپس سے محتاط رہیں،عوام ڈیجیٹل مواد شیئر کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی حقیقی لیکن گمراہ کن مواد تخلیق کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای سائبر سکیورٹی کونسل نے وضاحت کی کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید