• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پیش

اسلام آباد( نامہ نگار)قومی اسمبلی میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا ترمیمی بل بھی پیش کر دیا گیا  اسمبلی میں بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیس کردی گئیں۔ جمعہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر خزانہ کی جگہ تسویہ جاتی حقوق اور ضمانتی انتظامات کے نفاذ کے لئے احکام وضع کرنے کا بل پیش کیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (بجلی ڈویژن)کی یکم جنوری 2025 تا 30 جون 2025 کی مدت کی رپورٹ پیش کردی گئی، یہ رپورٹ کمیٹی کے رکن محمد وسیم نے پیش کی کی۔ مشترکہ مفاد کونسل کی سلانہ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی اجلاس میں داخلہ کی قائمہ کمیٹی اور کمیونیکشن کی رپورٹس بھی پیش کی گئی جبکہ تسویہ مالی انتظامات بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید