فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد پولیس نے سانحہ 9 مئی کیس میں سزا یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا گزشتہ رات پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔