اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سےگریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے تبادلے ، گریڈ 20کے حسن ذوالفقار اور عدیلہ بخاری، گریڈ 19 کے نوید مختار اور گریڈ 18 کی ساقبہ منان، ثروت ملک اور شائستہ نے چارج سنبھال لیا ۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابقحسن ذوالفقار، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر نے چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر چیف کمشنر آئی آر (او پی ایس) ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ ، جب کہ سیدہ عدیلہ بخاری، گریڈ 20 کی افسر نے چیف (ڈی جی ایم) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ۔ ساقبہ منان، گریڈ 18کی افسر نے سیکنڈ سیکرٹری (ایڈمن پول) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر ڈپٹی کمشنر آئی آر، کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی ،نوید مختار، گریڈ 19 کے افسر نے چیف (او پی ایس) (ایس ٹی اینڈ ایف ای پالیسی) آئی آر پالیسی وِنگ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے، جبکہ ثروت ملک حبیب، گریڈ 18 کی افسر نے ڈپٹی کمشنر آئی آر، لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد کا چارج سنبھالا ہے۔ اس کے علاوہ شائستہ، گریڈ 18 کی افسر نے ڈپٹی کمشنر آئی آر، ریجنل ٹیکس آفس پشاور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔