اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، IBمیں تعینات احمد ناصر عزیز ورک پنجاب تبدیل ، ڈپٹی سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن محمد شکیل کی خدمات حکومت خیبرپختونخوا کے حوالے ،نسیم حسین نیو ٹیک میں تعینات کر دیے گئے پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر احمد ناصر عزیز ورک کو انٹیلی جنس بیورو ڈویژن سے تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن محمد شکیل کی خدمات حکومت خیبرپختونخوا کے حوالے کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد عامر کی سرکاری ملازمت کی عمر 60برس کی تکمیل پر 8مارچ 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ۔