• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA؛ بدعنوانی، کرپشن اور ناقص تفتیش، 12 افسر برطرف

اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) بدعنوانی، کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے 12آفسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ،2انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدوں پر تنزلی ، تین انسپکٹر، 10سب انسپکٹر و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز کو ناقص تفتیش اور ناقص کارکردگی پر معمولی سزائیں سنائی گی، 2 یو ڈی سی اور ایل ڈی سی کو بھی معمولی سزائیں سنائی گئیں اور ان ایک ایک سالہ ترقی ضبط کر لی گئی،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت محکمانہ احتساب کا عمل جاری، گزشتہ 2 ماہ کے دوران ،2 انسپکٹرز، 7سب انسپکٹرز اور لوئر ڈویژن کلرک کو کرپشن, ناقص تفتیش اور غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا،جو لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد زون میں تعینات تھے۔
اہم خبریں سے مزید