اسلام آباد (اسرار خان)نیپرا کا ملک بھر میں نومبر کے بلوں میں 48 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کا حکم،ریگولیٹری اتھارٹی رکن کا پاور سیکٹر کی بدانتظامی پر اظہارِ برہمی، صارفین پر ناجائز بوجھ ڈالنے کی شکایت، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام سرکاری تقسیم کار کمپنیوں اور کےالیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو نومبر کے بجلی بلوں میں 0.4812 روپے فی یونٹ (48 پیسے فی یونٹ) واپس کریں، کیونکہ ان سے ستمبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت زیادہ رقم وصول کی گئی تھی۔یہ ریفنڈ تمام صارفین کے لیے ہوگا سوائے "لائف لائن"، "پروٹیکٹڈ"، "ای وی چارجنگ" اور "پری پیڈ" صارفین کے۔ نیپرا نے وضاحت کی کہ ستمبر کے ایف سی اے میں اصل اور عائد کردہ فیول لاگت میں فرق کے باعث زیادہ بلنگ کی گئی۔