اسلام آباد (ناصر چشتی )پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط کی منظوری اورتین بین الاقوامی ہوائی اڈوں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کی انتظامیہ کو نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی ، اس اقدام کے تحت ہوائی اڈے کے انتظام کو طویل مدتی رعایت کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا، ایچ بی ایف سی ایل کو پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے، جو بولی دہندہ کے طور پر پہلے سے کوالیفائی کر چکی ، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ نے جولائی 2023 میں ایک ہی پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔