اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سعودی عرب کی جیلوںمیں 11 ہزار 9 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ یہ انکشاف نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ اسحق ڈار نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں انجم عقیل خان کے سوال پر اپنے تحریری جواب میں کیا۔ انہو نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ ریاض کے دائرہ کار کے تحت مختلف جیلوں میں 5297 قیدی جیلوں میں ہیں،مغربی حصے میں 5712 قیدی ہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام قیدیوں کو قانونی معاونت کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔