• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازم خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات میں اضافہ تشویشناک، وفاقی محتسب

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ کام کی جگہوں پر ملازم خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں، ملازم خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا خواتین سے متعلق بیان افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، خواتین کی ذہنی صلاحیت پر سوال اٹھانا ناانصافی ہے۔وہ کراچی پریس کلب میں میڈیا ٹاک آن ورک پلیس ہراسمنٹ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ فوزیہ وقار نے بتایا کہ وفاقی محتسب کے چھ دفاتر اس وقت تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قائم ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں بھی لوگوں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید